۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
بپر جوائے

حوزہ/ بپرجوائے طوفان کو ہندوستان اور پاکستان سے ٹکرائے 18 گھنٹے سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ یہ ہندوستان کی ریاست گجرات کے سوراشٹرا-کچھ کے راستے کمزور ہوتا جا رہا ہے، حالانکہ طوفان نے راتوں رات کافی تباہی مچائی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بپرجوائے طوفان کو ہندوستان اور پاکستان سے ٹکرائے 18 گھنٹے سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ یہ ہندوستان کی ریاست گجرات کے سوراشٹرا-کچھ کے راستے کمزور ہوتا جا رہا ہے، حالانکہ طوفان نے راتوں رات کافی تباہی مچائی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق طوفان بپر جوائے کی وجہ سے تیز ہوا اور موسلا دھار بارش کی وجہ سے بڑی تعداد میں درخت اور بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے، کئی علاقوں میں بجلی غائب ہے۔

گجرات کے بھاؤ نگر میں نالے میں پھنسی بکریوں کو بچاتے ہوئے ایک شخص اور اس کے بیٹے کی موت ہو گئی، طوفانی ہواؤں کے باعث سینکڑوں درخت سڑک پر گر گئے ہیں۔

ایک لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے، رات کے وقت بپر جوائے سے ہوئے نقصانات کے نشانات اب دن میں دیکھے جا رہے ہیں، سمندری طوفان گجرات کے ساحل کے قریب آتے ہوئے 13 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھا، اس دوران ہوا کی رفتار 115-125 کلومیٹر فی گھنٹہ سے 140 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔

ادھر پاکستان کی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ سمندری طوفان بپرجوئے گجرات کے ساحل سے ٹکرایا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار تھا لیکن ہم اس کے غضب سے بچ گئے، سندھ کے ساحلی علاقوں جیسے سجاول میں تیز لہریں اٹھ رہی ہیں، سمندر کی سطح بلند ہوئی ہے، لیکن لوگوں کو پہلے ہی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .